: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مالدیپ کے صدریامین عبدالقیوم کشتی دھماکے میں بال بال بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدرفریضہِ حج کی ادائیگی کے بعد اہلِ خانہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ایک کشتی میں واپس آرہے تھے جب وہ دارالحکومت کی مرکزی جیٹی پر پہنچے تو کشتی میں زور دار
دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں صدریامین عبدالقیوم مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ اہلیہ فاطمہ ابراہیم اور دیگر حکام معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ مالدیپ کے وزیر محمد شریف کا کہنا تھا کہ کشتی میں دھماکہ انجن کا ہوسکتاہے ، فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دھماکے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی مؤ قف پیش کیا جاسکے گا۔